Monday, December 12, 2022

APPS ME Kuwait Chapter Yearly Dinner 2022

 APPS ME Kuwait Chapter Yearly Dinner 2022

08th October



2022


ڈاکٹر حافظ رحمت اللہ خان (بانی صدر پاکستانی لاءیف لاین اور چیرمین ایسوسیشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز میڈل ایسٹ کویت چیپٹر ) کی سربراہی میں آج پاکستانی میڈیکل ٹیم کا سالانہ ڈنر 2022 

خدمت انسانیت سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں 

کے عنوان کے ساتھ کویت میڈیکل ایسوسی ایشن بلڈنگ جابریہ میں منعقد ہوا ۔

پروگرام میں سفارت خانہ پاکستان، وزارت الصحتہ ، پاکستانی میڈیکل ٹیمز اور پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے بھرپور شرکت فرماکر محفل کو رونق بخشی ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت چھوٹے بچے عمر عبداللہ خان نے حاصل کی۔ محمد عاقب اور عبداللہ برادران نے بارگاہ رسالت میں ھدیہ نعت پیش کرتے ہوئے سامعین کے دلوں کو منور کیا۔ پروگرام سے فیصل مجید صاحب ، فرخ امیر صاحب ، ڈاکٹر علی المطیری (ڈائیریکٹر فروانیہ ہسپتال)، محترمہ عائشہ عثمان (کویت میڈیکل ایسوسی ایشن)، ڈاکٹر حافظ رحمت اللہ خان ، محترمہ ثنا ارشد صاحبہ، جاوید اقبال صاحب, رانا اعجاز صاحب ، شہزاد الرحمٰن بٹ صاحب ، عرفان ناگرا صاحب، جہانزیب صاحب اور  شمشاد تنولی صاحب نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے موضوع اور محفل کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے سامعین و ناظرین سے خوب داد وصول کی۔ پروگرام میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام حالیہ

 متاثرین سیلاب کے سلسلے میں پاکستانی اور کویتی کمیونٹی کے کردار کو بھرپور سراہا گیا۔ پروگرام میںCovid Pandemic Situation میں پاکستانی ھیلتھ کیر پروفیشنلز کے اہم کردار کی تعریف کی گئی ۔ ڈاکٹرز، نرسز اور ٹیکنالوجیسٹس میں تعریفی اسناد اور لاءیف لاین میڈلز تقسیم کیے گئے۔  پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر حافظ رحمت اللہ خان نے سفارت خانہ پاکستان، وزارت الصحتہ، کویت میڈیکل ایسوسی ایشن، میڈیکل ٹیم ممبران بشمول انتظامی ٹیم، پاکستانی کمیونٹی کے معززین، میڈیا ٹیم اور تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور مختصر مگر جامع دعا کی۔ اختتامی دعا کے بعد تمام مہمانان گرامی پاکستانی کھانوں کے ایک پر تکلف  عشائیے سے لطف اندوز ہونے۔ اللّہ پاک ہم سب کو قرآن و سنت پر عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائیں۔

تمام مہمانان گرامی کا ایک دفعہ پھر بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اپنے مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہمارے پروگرام میں شرکت فرمائی۔

Dr Rahmat Ullah Khan and Team

Pakistani lifeline &

Association of Pakistani Physicians and Surgeons Middle East (APPS Middle East Kuwait Chapter)

الحمدللہ رب العالمین


یہ پروگرام محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں موقع محل کی مناسبت سے ہماری طرف سے اپنے معزز مہمانان گرامی بالخصوص میڈیکل ٹیم ممبران کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا اور کسی بھی شخص، ادارے یا تنظیم کی طرف سے سپانسر نہیں تھا۔

No comments:

Post a Comment